14 نومبر، 2014، 11:44 PM

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، افغان صدر

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، افغان صدر

مہر نیوز/14 نومبر/ 2014 ء : افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خاتمے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہافغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خاتمے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستانی آرمی چیف اور افغان صدر کی اس اہم ملاقات میں اشرف غنی کو پاک افغان سرحدی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اس دوران افغان صدر کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان سے سکیورٹی ، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں اور سرحدی انتظام اورتربیت کے شعبوں میں بھی تعاون درکار ہیں جبکہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے مکمل تعاون کریں گے۔

News ID 1844399

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha