مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائيل کی غزہ کے نہتے عرب سنی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اور بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری ہے اب تک 1696 فلسطینی شہید اور 9 ہزآر فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ کویتی پارلیمنٹ کے نمائندے فیصل شایع نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میۂں کہا ہے کہ عرب ممالک کے امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکمرانوں کی خاموشی اور سکوت کے سائے میں فلسطین اور غزہ کے عرب مسلمانوں کا ائیل کی جانب سے قتل عام جاری ہے۔ اس نے کہا کہ غزہ میں نہتے مسلمانوں کا قتل مدرسوں، اسپتالوں اور گھروں کی وسیع پیمانے پر تباہی اور ویرانی عرب ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی کی وجہ سے ہے انھوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
کویتی نمائندہ
عرب ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی کے سائے میں غزہ میں قتل عام جاری
مہر نیوز/ 2 اگست / 2014ء: کویتی پارلیمنٹ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کے امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکمرانوں کی خاموشی اور سکوت کے سائے میں فلسطین اور غزہ کے عرب مسلمانوں کا ائیل کی جانب سے قتل عام جاری ہے۔
News ID 1838923
آپ کا تبصرہ