مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگی۔ نماز جمعہ کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیر مردی نے کہا کہ نماز عید فطر مصلی تہران میں ادا کی جائے گی اور جب بھی عید فطر کا اعلان کیا جائے گا نماز جمعہ کمیٹی نماز عید فطر منعقد کرانے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ مصلی تہران کے تینوں دروازے صبح 4 بجکر 30 منٹ پر نمازیوں کے لئے کھول دیئے جائیں گے اور صبح 7 بجے سے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا اور صبح 8 بجے نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔
مہر نیوز/22 جولائی / 2014ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگی۔
News ID 1838535
آپ کا تبصرہ