مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیر کےدورے پر ہیں جہاں اس موقعہ پر مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وزیرِ اعظم کی حیثیت سے یہ ان کا کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔
نریندر مودی جمعہ کی صبح ہندوستانی زیرانتظام کشمیر کے جنوبی صوبہ جموں پہنچے جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کٹرہ گئے اور وہاں 25 کلومیٹر کی مسافت والی ریلوے لائن کا افتتاح کیا۔ یہ ریلوے لائن نئی کٹرہ میں ہندوؤں کے مقدس مقام ماتا ویشنو دیوی کو براہِ راست نئی دہلی کے ساتھ ملائے گی۔
آپ کا تبصرہ