مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چند خفیہ دستاویزات کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو واشنگٹن کی عدالت نے دنیا کے کئی ملکوں کی جاسوسی کااختیار دے رکھا ہے خفیہ دستاویزات کے مطابق دنیا کے 193ملک امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کی جاسوسی سے محفوظ نہیں ہیں۔
امریکی ذرائع میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چند خفیہ دستاویزات کے مطابق نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو واشنگٹن کی عدالت نے دنیا کے کئی ملکوں کی جاسوسی کااختیار دے رکھا ہے.رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ان خفیہ دستاویزات کے مطابق دنیا کے 193ملک امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جاسوسی سے غیر محفوظ ہیں،تاہم اس طویل فہرست میں برطانیہ ، کینیڈا ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل نہیں کیونکہ ایک معاہدے کے تحت امریکہ پہلے ہی ان ملکوں کی جاسوسی نہ کرنے کا پابند ہے۔2010 کی ان خفیہ دستاویزات کے مطابق این ایس اے دنیا بھر میں کہیں بھی امریکی اہداف یا امریکی اہداف کے متعلق گفتگو ریکارڈ کر سکتی ہےجبکہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف ،یورپی یونین اور آئی اے ای اے کی جاسوسی کا اختیار بھی امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ