25 جون، 2014، 10:08 AM

انبار

عراقی فضائیہ نے الانبار میں 39 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

عراقی فضائیہ نے الانبار میں 39 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

مہر نیوز/ 25 جون / 2014 ء : عراق کے صوبہ انبار کے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر بمباری کرکے 39 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہعراق کے صوبہ انبار کے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر بمباری  کرکے 39 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبہ انبار کے قصبے بائیجی میں بمباری کرکے 19 ادہشت گردوں کو ہلاک اور 17 کو زخمی کردیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق مرنے والے تمام افراد دہشت گرد تھے۔ صوبہ انبار کے ہی علاقے حسیبہ میں بمباری میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ صوبہ انبار کے علاقے حدیثہ میں بھی شدید لڑائی جاری ہے۔ داعش دہشت گردوں کو سعودی عرب اور اسرائیل کی پشتپناہی حاصل ہے ادھر امریکی وزیر خارجہ نے داعش دہشت گردوں کو خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا ہے کیونکہ خود امریکہ داعش دہشت گردوں کی مدد کررہا ہے اور اسی وجہ سے وہ خطے کی حکومتوں اور عوام کو داعش دہشت گردوں سے خوفزدہ کررہا ہےامریکہ ، اسرائيل، سعودی عرب ، ترکی اور قطر نے شام میں آشکارا طور پر داعش دہشت گردوں کی مدد کی لیکن سلفی وہابی دہشت گردوں کے مقدر میں شکست کے سوا کچھ نہیں ۔ شام اور رعاق سلفی وہابیوں کا بہت بڑا قبرستان بن گیا ہے امریکہ بھی سلفی وہابی دہشت گردوں کو اسرائیل مخالف عرب ممالک سے  لڑا کر انھیں کمزور اور اسرائیل کو مضبوط بنانا چاہتا ہےادھر سعودی عرب بھی اپنے ملک سے دہشت گردوں کو دور رکھنے کے لئے انھیں جہاد کے لئے دوسرے ممالک میں مشغول رکھنا چاہتا ہے اور اس سلسےل میں انیھں بھاری مقدار میں مدد بھی فراہم کررہا ہے۔

News ID 1837544

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha