مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے وزیر داخلہ لطفی بن جدو نےسرکاری طور پر اعترانف کیا ہے کہ شام میں تیونس کے 400 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تیونس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ تیونس کے 400 دہشت گرد شام میں مسلح دہشت گردوں سے ملحق ہوئے جو شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 460 دہشت گرد شام سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں جو ملک کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ، اسرائيل، سعودی عرب، قطر اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں سلفی وہابی دہشت گردوں کو فریب دیکر شام روانہ کرتی ہیں جہاں وہ بےگناہ مسلمانوں کا خون بہانے کے ساتھ خود بھی ہلاک اور جہنم پہنچ جاتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائيل اور ان کے بعض عرب اتحادی ممالک اسلامی ممالک میں دہشت گردوں کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرکے عالم اسلام کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانا چاہتے ہیں اور اس میں سلفی وہابی دہشت گرد ان کو بڑي مدد فراہم کررہے ہیں۔سلفی وہابی دہشت گردوں نے آج تک ایک گولی بھی اسرائیلیوں کی طرف فائر نہیں کی ہے اور نہ ہی انھوں نے فلسطینیوں کی کبھی مدد کی ہے۔
مہر نیوز/ 7 جون / 2014 ء : تیونس کے وزیر داخلہ لطفی بن جدو نےسرکاری طور پر اعترانف کیا ہے کہ شام میں تیونس کے 400 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1836852
آپ کا تبصرہ