1 مئی، 2014، 2:17 PM

ہند و روس و افغانستان

ہندوستان ، روس کی طرف سےافغانستان کو ہتھیار فراہم کرنے کی قیمت ادا کرے گا

ہندوستان ، روس کی طرف سےافغانستان کو ہتھیار فراہم کرنے کی قیمت  ادا کرے گا

مہر نیوز/ 1 مئی / 2014 ء : ہندوستان اور روس کے درمیان ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت روس افغانستان کو چھوٹے ہتھیار فراہم کرے گا جس کی قیمت ہندوستانی حکومت براہِ راست ماسکو کو ادا کرے گی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہہندوستان اور روس کے درمیان ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت روس افغانستان کو چھوٹے ہتھیار فراہم کرے گا جس کی قیمت ہندوستانی حکومت براہِ راست ماسکو کو ادا کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق دو ماہ قبل ہندوستان اور روس کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد ملک میں امن کے قیام کے لئے افغان فوج کو مضبوط بنانے کے لئے روس افغان فوج کو چھوٹے ہتھیار اور مارٹر گولوں کے علاوہ دیگر سامان فراہم کرے گا جس کی قیمت براہ راست  ہندوستان ادا کرے گا، اس کے علاوہ افغان حکومت ہندوستان پر زور دے رہی ہے کہ وہ معاہدے میں بھاری ہتھیاروں کو بھی شامل کرے۔ جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مستقبل میں  ہندوستانی حکومت افغان فوج کے لئے روس سے خریدے جانے والے ٹینکوں اور لڑاکا ہیلی کاپٹروں سمیت دیگر بھاری ہتھیار اور سامان کی قیمت ادا کرنے پر بھی تیار ہوجائے گا۔

News ID 1835599

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha