23 مارچ، 2014، 1:01 PM

یورپ

یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی کے خلاف احتجاج

یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی کے خلاف احتجاج

مہر نیوز/ 23 مارچ / 2014 ء :یونان اور نیدرلینڈز میں ہزاروں افراد نے یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امیگرینٹس کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان اور نیدرلینڈز میں ہزاروں افراد نے یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امیگرینٹس کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت گولڈن ڈان پارٹی کے خلاف نعرے لگائے اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فاشزم اورنسل پرستی پھیلانے والی جماعت کے خلاف کارروائی کرے۔نسل پرستی کیخلاف تحریک کے رہنماکاکہناتھاکہ نیونازی رجحانات کاہمیشہ کیلئے خاتمہ کرناہوگا۔ حملوں میں ملوث گولڈن ڈان پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کوجیلوں میں ڈالا جائے اور امیگرینٹس کو قانونی حیثیت دی جائے۔ نیدرلینڈزکے شہرامیسٹرڈیم میں بھی ہزاروں افرادنے نسل پرستی کیخلاف احتجاج کیا اوراسلام دشمن سمجھے جانے والے رکن پارلیمنٹ گی غت ویلڈرز کے نسل پرستانہ ریمارکس کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بینر اور پلیکارڈاٹھارکھے تھے جن پردرج تھاکہ ویلڈرزنسل پرست ہے اوراسکی جماعت مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلارہی ہے۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ یورپ کے30شہروں میں احتجاج کرکے نسل پرستوں کوپیغام دیاجائیگاکہ اکیسویں صدی میں یہ سوچ نہیں چل سکتی۔

News ID 1834431

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha