مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبارانڈی پینڈینٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نےآئندہ سال کے آخر پر امریکی فوج کی افرادی قوت 5لاکھ 40ہزار سے کم کرکے4لاکھ 90ہزار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اب فوج میں روبوٹ سے استفادہ کرےگا۔بعض اطلاعات کے مطابق رواں دہائی کے آخر تک امریکہ اپنی فوج کی تعد اد میں ایک لاکھ دس ہزار کی کٹوتی کردے گا،اور فوج کا عددی حجم چار لاکھ 50ہزار سے بھی کم کردیا جائے گا۔عسکری مقاصد میں استعمال ہونے والی بسوں اور ٹرانسپورٹرز کی جگہ پر روبوٹک سپلائی ٹرینوں کو دی جائے گی۔ بحری جہازوں پر تعینات عملے کی جگہ روبوٹ استعمال کیے جائیں گے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ ہزاروں فوجیوں کی جگہ ربوٹس کو تعینات کرے گا ۔ایک سینئر امریکی افسر کا کہنا ہے کہ لڑاکا بریگیڈٹیم کے عددی حجم میں واضح کمی کردی جائے گی۔ ایک چوتھائی فوجیوں کوکم کر کے ان کی جگہ روبوٹ اور ریموٹ کنٹرول گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔ امریکی فوج کی تربیت اور ضابطوں کی کمانڈ کے سربراہ جنرل رابرٹ کون کا کہنا ہے کہ لڑاکا ٹیم کی بریگیڈ کے چار ہزار فوجیوں کی تعداد کم کر کے تین ہزار کردی جائے گی اور ان کی جگہ پر زیادہ سے زیادہ روبوٹ استعمال کیے جائیں گے،انہوں نے ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مستقبل کی فورس تیار کرنے کے لئے واضح ہدایات مل چکی ہیں ۔
مہر نیوز/25 جنوری /2014ء: امریکہ نےآئندہ سال کے آخر پر امریکی فوج کی افرادی قوت 5لاکھ 40ہزار سے کم کرکے4لاکھ 90ہزار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اب فوج میں روبوٹ سے استفادہ کرےگا۔
News ID 1832548
آپ کا تبصرہ