17 نومبر، 2013، 4:09 PM

مالدیپ میں صدارتی انتخاب میں عبداللہ یامین فاتح

مالدیپ میں صدارتی انتخاب میں عبداللہ یامین فاتح

مہر نیوز/17 نومبر/2013ء: مالدیپ میں صدارتی انتخاب میں عبداللہ یامین نے سابق صدر محمد نشید کو شکست دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالدیپ میں صدارتی انتخاب میں عبداللہ یامین نے سابق صدر محمد نشید کو شکست دے دی ہے۔ اس سے قبل ہونے والے صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا اس لیے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دو امیدواروں کے درمیان دوبارہ الیکشن ہوا۔ صدارتی الیکشن میں کامیابی کے لیے امیدوار کا کم از کم 50 فیصد ووٹ حاصل کرنا لازم تھا اور الیکشن کمیشن کے مطابق عبداللہ یامین کو اکیاون اعشاریہ تین فیصد ووٹ ملے جبکہ سابق صدر محمد نشید اڑتالیس اعشاریہ چھ فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔عبداللہ یامین نے فتح کے بعد کہا: ’عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ اب ملک میں امن و امان قائم کرنے اور ترقی کے لیے کام کرنے کا وقت آ گيا ہے۔مالدیپ میں ان انتخابات کے تئیں کئی ماہ سے قانونی اور سیاسی تعطل جاری تھا۔

News ID 1830459

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha