مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور القاعدہ کو شکست دینے پر پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گيا ہے جس میں 5 ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ پرامن ، خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکہ کا لازمی پارٹنر ہے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اسٹراٹیجک ترجیحات کے لئے 5 ورکنگ گروپس کافیصلہ کیا گیا ، ان میں قانون کا نفاذ اور دہشت گردی کا مقابلہ ، معاشی اور مالی ، توانائی ، سیکیورٹی اور استحکام اور دفاع کے گروپس شامل ہیں۔
مہر نیوز/24 اکتوبر/2013ء:امریکی صدر باراک اوبامہ نے پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور القاعدہ کو شکست دینے پر پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
News ID 1829651
آپ کا تبصرہ