مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرغضنفر رکن آبادی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے پیغام کو لبنانی وزير خارجہ عدنان منصور کے حوالے کردیا ہے۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے ایرانی سفیر کے ساتھ گفتگو میں شام کے خلاف فوجی کارروائی اور طاقت کے استعمال کر رد کرتے ہوئے کہا کہ شام کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ کی سرپرستی میں بعض علاقائي ممالک دہشت گردوں کی حمایت بند کردیں تو شام کا معاملہ خود بخود حل ہوجائےگا۔
مہر نیوز/6 ستمبر/2013ء : لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے پیغام کو لبنانی وزير خارجہ کے حوالے کردیا ہے۔
News ID 1827470
آپ کا تبصرہ