مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سب سے بڑے دینی ادارے جامعہ الازہر نے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے شام پر ممکنہ فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی اور عربی ممالک پر حملہ قراردیا ہے۔
جامعہ الازہر نے ایک بیان میں شام پر امریکی ممکنہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عرب اور اسلامی ممالک پر حملہ قراردیا ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک نے گذشتہ چند دنوں میں شام پر فوجی حملے کرنے کے سلسلے میں متعدد بار دھمکیاں دی ہیں۔ لیکن اب فوجی کارروائی کو دو ہفتوں کے لئے مؤخر کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ