25 اگست، 2013، 4:40 PM

حسن روحانی

صدر حسن روحانی کا عمان کے بادشاہ کا سرکاری طور پر استقبال

صدر حسن روحانی کا عمان کے بادشاہ کا سرکاری طور پر استقبال

مہر نیوز/25 اگست /2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کا تہران میں والہانہ استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کا تہران میں والہانہ استقبال کیا ہے۔

عمان کےبادشاہ سلطان قابوس ایران کے تین روزہ دورے پر آج ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے جہاں ایران کے وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا ، ایران کے صدر حسن روحانی نےسعد آباد محل میں سلطان قابوس کا سرکاری طور پر استقبال کیا صدر روحانی کی حکومت کے دوران سلطان قابوس پہلے اعلی رہنما ہیں جوایران کےدورے پر تہران پہنچے ہیں۔ سلطان قابوس دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، علاقائي اور عالمی مسائل پر ایران کی اعلی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1826910

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha