مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گیارہویں حکومت کی کابینہ کے 18 وزراء میں سے 15 وزراء نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔
کابینہ کے 5 وزراء نے پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں رکارڈ قائم کیا ہے 5 وزراء نے پارلیمنٹ کا 90 فیصد سے اوپر اعتماد حاصل کیا ہے۔ جن میں وزیرخزانہ، وزیربجلی ، وزیر دفاع، وزیر صحت اور وزیرداخلہ شامل ہیں۔ تعلیم، اعلی تعلیم و ٹیکنالوجی اور کھیل کے نامزد وزراء پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران صدر حسن روحانی بھی موجود تھے جنھوں نے کابینہ کے نامزد وزراء کا بھر پور دفاع کیا۔
آپ کا تبصرہ