6 اگست، 2013، 4:53 PM

عراق

عراق میں القاعدہ کےاہم کمانڈرسمیت 37 دہشت گرد گرفتار/ 11 دہشت گرد ہلاک

عراق میں القاعدہ کےاہم کمانڈرسمیت 37 دہشت گرد گرفتار/ 11 دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/6اگست /2013ء:عراقی ذرائع کے مطابق عراقی سکیورٹی دستوں نے الانبار صوبہ میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر عمر الطوفی کو اس کے آٹھ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المدی پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی دستوں نے الانبار صوبہ میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر عمر الطوفی کو اس کے آٹھ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر عراق کے صوبہ دیالہ میں ایک کارروائی میں سکیورٹی دستوں نے القاعدہ کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک اور 37 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ بغداد کے اطراف میں بھی سکیورٹی دستوں کا آپریشن دہشت گردوں کے خلاف جاری ہے۔

News ID 1826017

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha