مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی فورسز نے صدارتی محل پر طالبان کا حملہ ناکام بناتے ہوئے حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔کابل پولیس چیف نے کہا ہے کہ تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیاافغان دارالحکومت کابل میں طالبان نے صدارتی محل، وزارت دفاع اور سی آئی اے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا ہے جس کے بعد اس جگہ سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حملے کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو خودکش بمباروں نے خود کو اڑا لیا تھا۔کابل پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صدارتی محل پر حملہ کرنے والے تمام حملہ آور طالبان مارے گئے ہیں۔
مہر نیوز/25 جون /2013ء: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی فورسز نے صدارتی محل پر طالبان کا حملہ ناکام بناتے ہوئے حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1824005
آپ کا تبصرہ