مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے دشمن کی جانب سے 5ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے فائر کئے جانے والے میزائل کا راستہ روکنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے دشمن کے کسی میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے روکنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، جس سے چین کے خطرے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔یہ اہلیت ہندوستان کے محکمہ دفاع نے بیلسٹک میزائل ڈیفنس شیلڈ کے تحت حاصل کی ہے۔ ہندوستانی محکمہ دفاع کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ بیلسٹک میزائل ڈیفنس پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔اویناش چندرا کے مطابق پروگرام کے تحت بی ایم ڈی شیلڈ 2ہزار کلومیٹر تک کے فاصلے سے فائر کئے گئے دشمن کے میزائل کو روک سکتی ہے،جس کے بعد پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں بی ایم ڈی کی صلاحیت 5ہزار کے فاصلہ سے فائر کئے جانے والے میزائل کے خطرے سے نمٹنے تک بڑھائی جارہی ہے۔
مہر نیوز/17 جون /2013ء:ہندوستان نے دشمن کی جانب سے 5ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے فائر کئے جانے والے میزائل کا راستہ روکنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔
News ID 1823630
آپ کا تبصرہ