مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں وزراء خارجہ نے اس گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائي و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کو آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی جسے ایرانی وزير خارجہ نے قبول کرلیا۔
مہر نیوز/20 مئی /2013ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
News ID 1822165
آپ کا تبصرہ