مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان کے آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا کے گھر کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ پر آئی جی بلوچستان مشتاق سکھیرا کے گھر کے قریب خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئےہیں، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
مہر نیوز/12 مئی /2013ء:پاکستان کے کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان کے آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا کے گھر کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1821696
آپ کا تبصرہ