مہرخبررساں ایجنسی نےپاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں خود کش حملے سمیت چار دھماکوں میں چار افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکوں کے بعد شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے۔پہلا دھماکہ شام سات بجے جناح ٹاوٴن کے قریب کلی شابو میں ایک میدان میں ہوا جس میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔دوسرا دھماکہ گوالمنڈی چوک کے قریب ہواجس میں پانچ افرادزخمی ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ گوردت سنگھ روڈ پراسکول کے قریب ہواجس میں ایک نوجوان زخمی ہوا،ابھی شہردھماکوں کی گونج سے سنبھلا بھی نہ تھاکہ نوبجکر آٹھ منٹ پر نیچاری کے علاقے میں چوتھاھماکہ ہوا،پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور علمدارروڈکی طرف جارہاتھا ، سیکیورٹی اہلکاروں نے روکاتواس نے خود کودھماکے سے اڑادیا، دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہوگئے،دھماکا اتنا زوردار تھا کہ پورا شہر لرز اٹھا،دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور دو مساجد کے علاوہ کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،جبکہ دھماکے کے مقام پر سات فٹ چوڑا اور ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے کے لیے اسّی سے سو کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا ہے۔
مہر نیوز/23 اپریل /2013ء: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں خود کش حملے سمیت چار دھماکوں میں چار افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1820593
آپ کا تبصرہ