مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کوئٹہ میں فوج بلانے کی حمایت کردی، لشکر جھنگوی دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کی دہشت گردانہ کارروائياں غیر اسلامی اور غیر انسانی ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ شیعہ اور ہزارہ کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے چاروں ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کرینگے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی پر ظلم کی انتہا ہوگئی، حکومت فوری طور پر شہداء کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کرے، شہدا کے اہلخانہ کی ذمہ داری حکومت اٹھائے، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی ظلم کی انتہا ہے، آئین کے تحت دہشت گردوں کے خاتمے اور امن کیلئے فوج کو بلایا جاسکتا ہے، کوئٹہ میں بھی فوج بلا لینی چاہئے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں کا نام لے کر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنا چاہئے، لشکر جھنگوی سے کہتا ہوں کہ یہ دہشت گردی ہے، انہیں بتا دینا چاہتا ہوں یہ اسلام نہیں، اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق لشکر جھنگوی ایک سلفی وہابی تنظیم ہے جو شیعوں کے خلاف بربریت اور ہولناک جرائم میں ملوث ہے۔
عمران خان
عمران خان نے کوئٹہ میں فوج بلانے کی حمایت کردی/ لشکر جھنگوی غیر اسلامی تنظیم
مہرنیوز- 18 فروری 2013ء: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کوئٹہ میں فوج بلانے کی حمایت کردی، لشکر جھنگوی دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کی دہشت گردانہ کارروائياں غیر اسلامی اور غیر انسانی ہیں۔
News ID 1817433
آپ کا تبصرہ