4 فروری، 2013، 3:27 PM

برطانیہ

برطانوی شاہی محل کے قریب چاقووٴں سے مسلح شخص گرفتار

برطانوی شاہی محل کے قریب چاقووٴں سے مسلح شخص گرفتار

مہرنیوز-4 فروری 2013ء: برطانوی شاہی محل میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے چاقووٴں سے مسلح شخص کو پولیس نے ٹریسر گن کااستعمال کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی شاہی محل میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے چاقووٴں سے مسلح شخص کو پولیس نے ٹیسر گن کااستعمال کرکے گرفتار کرلیا ہے۔  بکنگھم پیلس کے باہرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہو رہی تھی اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے کہ اس وقت انتہائی سنسنی خیزصورت حال پیداہوگئی جب ایک شخص دونوں ہاتھوں میں چاقولہراتے ہوئے شاہی محل کے دروازے کی جانب بڑھنے لگا۔ پولیس نے اسے گھیرے میں لیاتونامعلوم شخص نے چاقو کی نوک اپنی گردن پر رکھ لی اور پولیس کی طرف بڑھنے لگا ، جس پر ایک پولیس اہلکار نے اسے ٹریسر گن سے نشانہ بنایا۔ٹریسر گن سے نکلنے والی بجلی کاجھٹکالگنے سے ملزم زمین پر گر گیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کوامن و امان میں خلل ڈالنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے دوران بکنگھم پیلس میں ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ موجود تھے۔

News ID 1808611

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha