مہر خبرررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 27 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ایف سی کا اہلکار جبکہ دو سول ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایف سی کے دس اہلکار شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس دھماکے کا ہدف ایک ایس پی کی گاڑی تھی اور یہ دھماکہ ایف سی کی ایک چوکی کے قریب ہوا جہاں ایک گاڑی کے نیچے ایک ٹائمر ڈیوائس لگا کر دھماکہ کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس دھماکے کے لیے پچیس سے تیس کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔اس دھماکے کی زمہ داری یونائٹیڈ بلوچ آرمی نے قبول کر لی ہے۔
مہر نیوز/ 10 جنوری/ 2013ء: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 27 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1788458
آپ کا تبصرہ