9 نومبر، 2012، 1:59 PM

آیت اللہ نوری ہمدانی

عرب ممالک میں اسلامی بیداری کو شیعہ و سنی اتحاد سے فروغ ملےگا

عرب ممالک میں اسلامی بیداری کو شیعہ و سنی اتحاد سے فروغ ملےگا

مہر نیوز/ 9 نومبر/ 2012ء:ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ نوری ہمدانی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو شیعہ و سنی اتحاد کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک میں جاری اسلامی بیداری کو شیعہ و سنی اتحاد سے مزید فروغ ملےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ مرجع اور ممتاز عالم دین آیت اللہ نوری ہمدانی نے آجکل عراق کے دورے پر نجف اشرف میں ہیں جہاں ان سے نجف کے امام جمعہ نے ملاقات کی ہے اس ملاقات میں آیت اللہ نوریک ہمدانی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو شیعہ و سنی اتحاد کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک میں جاری اسلامی بیداری کو شیعہ و سنی اتحاد سے مزید فروغ ملےگا۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں شیعہ اور سنی علماء کے باہمی اتحاد نے امریکہ کو عراق ترک کرنے پر مجبور کردیا انھوں نے کہا کہ شیعہ و سنی باہمی اتحاد کے ‍ذریعہ عالم اسلام کو درپیش مسائل اور مسئلہ فلسطین کوحل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شیعہ و سنی باہمی اتحاد کے ذریعہ فلسطین اور بیت المقدس کو آزاد کراسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل سے عالم اسلام کی توجہ ہٹانے کے لئے شام اور دیگر اسلامی ممالک میں تشدد کو ہوا دے رہا ہے اور شر پسند عناصر کی حمایت کررہا ہے انھوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی مدبرانہ قیادت اور رہبری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالم اسلام کو متحد کرنے میں اہم اور مؤثر اقدامات انجام دیئے ہیں جن میں فلسطین کےستمدیدہ سنی مسلمانوں کی عملی طور پربھر پور حمایت بھی شامل ہے۔

News ID 1739287

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha