مہرخبـررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک عوام کی واضح اکثریت ترکی کی طرف سے شام پرحملے کے شدید مخالف ہیں ترکی کے وزير اعظم کے اعلی مشیر اور پارلیمنٹ ارکان سمیت اور 76 فیصد ترک عوام نے شام کے ساتھ جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے ساتھ جنگ سنگین غلطی ہوگی۔ ترکی میں حالیہ ملک گیر سروے کے دوران 76 فیصد عوام نے شام میں ترکی کی یکطرفہ مداخلت کی مخالفت کی۔ صرف 17 فیصد لوگوں نے ترکی کی جانب سے بشار الاسد حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوغان کے چیف مشیر ابراہیم کلن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم شام کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے‘ جنگ دونوں ملکوں کے لئے یکساں تباہ کن ثابت ہوگی۔ اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایکان اردمیر نے چینی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اگر ترکی نے شام کے ساتھ جنگ کا آغاز کیا تو دونوں ملکوں کے لئے تباہی کا باعث بنے گی۔ اس سے ترکی کا سماجی استحکام‘ اقتصادی ترقی اور جمہوری عمل بری طرح متاثر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان امریکہ ، اسرائيل اور سعودی عرب کو خوش کرنے کے لئے شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور شام کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے رہے ہیں۔
مہر نیوز/ 10 اکتوبر2012ء: ترک عوام کی واضح اکثریت ترکی کی طرف سے شام پرحملے کے شدید مخالف ہیں ترکی کے وزير اعظم کے اعلی مشیر اور پارلیمنٹ ارکان سمیت اور 76 فیصد ترک عوام نے شام کے ساتھ جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے ساتھ جنگ سنگین غلطی ہوگی۔
News ID 1717009
آپ کا تبصرہ