مہر خبررساں ایجنسی نے اخبـار الدیار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں امریکہ ، اسرائيل ، ترکی ، قطراور سعودی عرب نوازآزاد نامی دہشت گرد فوج کے کمانڈر ریاض الاسعد کی گرفتاری متوقع ہے حلب کے علاقہ میں ریاض الاسعد شامی فوج کے محاصرے میں ہیں۔ ادھر ترکی کے اعلی فوجی کمانڈروں نے الاسعد کو علاقہ سے بحفاظت نکالنے کے لئے فوجی ہیلی کاپٹر روانہ کردیئے ہیں ریاض الاسعد اگر گرفتار ہوجاتے ہیں تو اسے شامی فوج کی بہت بڑي کامیابی تصورکیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق خلیجی عرب ممالک نے ترکی سے ریاض الاسعد کو علاقہ سے باہر نکالنے کی درخواست کی تھی جس پر ترکی نے فوجی ہیلی کاپٹر علاقہ میں بھیج دیئے ہیں۔
ادھر روسیا الیوم کا کہنا ہے کہ ریاض الاسعد گذشتہ دنوں سے شام میں موجود ہی نہیں ہیں۔ ریاض الاسعد کے قریبی ذرائع کے مطابق ریاض الاسعد اپنے 18 کمانڈروں کے ساتھ ترکی کے ذریعہ اسرائيل پہنچ گئے ہیں جہاں سے اسے امریکہ روانہ کردیا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ