6 ستمبر، 2012، 7:47 PM

ہندوستان میں پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی

ہندوستان میں پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی

مہر نیوز/6 ستمبر2012ء: ہندوستان میں پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے جبکہ فیکٹری مالک سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے جبکہ فیکٹری مالک سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ جنوبی ریاست تامل ناڈو میں گزشتہ روز آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک اور 50 سے زائد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جس وقت آگ لگی اس وقت چار سو افراد فیکٹری میں کام کر رہے تھے، زیادہ تر افراد باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

News ID 1690710

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha