مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم ليگ نون کے سربراہ نواز شريف پرمالی کرپشن کے سلسلے میں شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شريف نے پاکستاني بينکوں سے 6 ارب روپے کا ڈيفالٹ کيا۔ اسلام آباد ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ بين الاقوامي مصنف ريمنڈ ڈيکر لکھتا ہے کہ نواز شريف نے 417 ملين ڈالرز کي کرپشن کي، اگر مصنف نے غلط الزام لگايا ہے تو نوازشريف ان پر کيس کريں. انہوں نے پريس کانفرنس کے دوران نواز شريف سے 11 سوالات کے جواب طلب کئے. عمران خان نے مزيد کہا کہ تحريک انصاف کا رہنما آج انکشاف کرے گا کہ چوہدري نثار کيوں وزارت پيٹروليم چاہتے تھے، نواز شريف نے پاکستاني بينکوں سے 6 ارب روپے کا ڈيفالٹ کيا، نواز شريف نے بينکوں سے لي گئي رقم واپس نہيں کي، موٹر وے منصوبے ميں کميشن ليا. ان کا کہنا ہے کہ نواز شريف بتائيں مے فيئر اپارٹمنٹس کيلئے اربوں روپے کي رقم کہاں سے آئي، بتائيں رائيونڈ کے انفرا اسٹرکچر پر عوام کے کتنے ارب لگائے گئے، نواز شريف بتائيں شريف فيملي کے بيرون ملک اثاثے کتنے اور کہاں سے آئے. انہوں نے کہا کہ نواز شريف نے جدہ ميں اسٹيل مل لگائي، بتائيں کہاں سے آيا پيسا، نواز شريف ميرے پوچھے گئے 11 سوالات کا جواب خود ديں، وقت آگيا ہے کہ نواز شريف لوگوں کوسچ بتائيں، ميں نے کبھي نہيں کہا کہ فرشتہ ہوں، کبھي بيوي کو دھوکا نہيں ديا. سربراہ پي ٹي آئي نے نواز شريف کو مناظرے کا چيلنج کرتے ہوئے کہا کہ نواز شريف اور چوہدري نثار بتائيں کہ کيا انہوں نے بيويوں سے دھوکا نہيں کيا، کيا شہباز شريف يہ کہہ سکتے ہيں کہ انہوں نے اپني بيوي سے بے وفائي نہيں کي. انہوں نے مزيد کہا کہ چوہدري نثار ميري برابري کا نہيں ہے، چوہدري نثار کو بھي بتاؤں گا، انہوں نے اپنے اثاثے کہاں چھپا رکھے ہيں. ان کا کہنا ہے کہ نواز شريف زرداري کا احتساب کرنے سے پہلے اپنا احتساب کريں،
مہر نیوز/4 اگست 2012: پاکستان تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم ليگ نون کے سربراہ نواز شريف پرمالی کرپشن کے سلسلے میں شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شريف نے پاکستاني بينکوں سے 6 ارب روپے کا ڈيفالٹ کيا۔
News ID 1664812
آپ کا تبصرہ