11 جولائی، 2012، 4:34 PM

سري لنکا

سري لنکا کي بحريہ نے دو ماہي گير کشتيوں کو پکڑ لیا ہے

سري لنکا کي بحريہ نے دو ماہي گير کشتيوں کو پکڑ لیا ہے

مہر نیوز/ 11جولائی /2012ء: سري لنکا کي بحريہ نے دو ماہي گير کشتيوں کو قبضہ ميں لے کر اس ميں سوار 82 افراد کو حراست ميں لے ليا ہے جو سياسي پناہ حاصل کرنے کيلئے آسٹريليا جا رہے تھے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سري لنکا کي بحريہ نے دو ماہي گير کشتيوں کو قبضہ ميں لے کر اس ميں سوار 82 افراد کو حراست ميں لے ليا ہے جو سياسي پناہ حاصل کرنے کيلئے آسٹريليا جا رہے تھے. بحريہ کے حکام کے مطابق سري لنکاکي بحريہ نے ٹرينکو مالي کي بندرگاہ سے 260 کلوميٹر دور دو ماہي گير کشتيوں کي نشاندہي ہونے کے بعد انہيں اپنے قبضہ ميں لے ليا. دونوں کشتيوں پر تقريباً 82 افراد سوار تھے جنہيں حراست ميں ليا گيا. يہ افراد سياسي پناہ کے حصول کيلئے آسٹريليا جا رہے تھے. واضح رہے کہ ان کشتيوں کو پچھلے ہفتے پيش آنے والے واقعہ کے بعد حراست ميں ليا گيا جس ميں ايک مسافر کشتي کے ڈوبنے سے 92 افراد ہلاک ہو گئے تھے.

News ID 1647967

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha