20 جون، 2012، 7:23 PM

پاکستان

پاکستان میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے مشاورت جاری

پاکستان میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے مشاورت جاری

مہر نیوز/20جون /2012 ء: پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو برطرف کئے جانے کے بعد ان کے متبادل کے انتخاب کے لیے سیاسی مشاورت کا عمل جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو برطرف کئے جانے کے بعد ان کے متبادل کے انتخاب کے لیے سیاسی مشاورت کا عمل جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے بدھ کو اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب جمعہ بائیس جون کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو نئے وزیراعظم کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جائیں گے جبکہ انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام ساڑھے پانچ بجے بلایا گیا ہے۔ملک کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے منگل کو تحفظات کے باوجود عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب اس کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس بدھ کی شام چار بجے ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے جس میں عدالتی فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے علاوہ نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر بھی غور ہوگا۔ ملک کے نئے وزیراعظم کے لیے پاکستانی ذرائع ابلاغ میں وزیرِ دفاع چودھری احمد مختار اور مخدوم شہاب الدین کے نام لئے جا رہے ہیں لیکن تاحال اس بارے میں جماعت کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آمریت پر مبنی سیاسی اور انتقامی فیصلہ قراردیا ہے۔

News ID 1631362

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha