مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض شہریوں کو منشیات حمل کرنے کے جرم میں قتل کی خبر کی تائید کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے خلیج فارس کے ڈائریکٹر علی رضا عابدینی نے تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے اور سعودی عرب کی حکومت کو اس غیر انسانی عمل کا ذمہ دار قراردیا ہے۔عابدینی نے ایرانی قونصل خانہ کے اہلکاروں کو ایرانی شہریوں کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہ دینے پر سعودی حکام کی سرزنش اور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب کے اس اقدام کو غیر اسلامی ،غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قراردیتے ہوئے اس کے سنگين نتائج کی ذمہ داری سعودی حکومت پر عائد کی ہے۔
سعودی عرب کے ناظم الامور وزارت خارجہ طلب/ سعودی حکام غیر انسانی عمل کے ذمہ دار ہیں
مہر نیوز/12 جون /2012 ء: سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض شہریوں کے قتل کی خبر کی تائید کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے اور سعودی عرب کی حکومت کو اس غیر انسانی اور غیر اسلامی عمل کا ذمہ دار قراردیا ہے۔
News ID 1624557
آپ کا تبصرہ