28 مئی، 2012، 6:09 PM

بشار الجعفری

الحولہ میں شامی شہریوں کی ہلاکتوں میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں

الحولہ میں شامی شہریوں کی ہلاکتوں میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں

مہر نیوز،28 مئی 2012ء : اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر شام کے شہرالحولہ میں شامی شہریوں کے ہولناک قتل میں ملوث ہیں سعودی عرب اور قطرنے آشکارا دہشت گردوں کی حمایت اور انھیں ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نےمیں سعودی عرب اور قطر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام کے شہرالحولہ میں شامی شہریوں کے ہولناک قتل میں ملوث ہیں سعودی عرب اور قطر آشکارا دہشت گردوں و ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے بعض رکن شام میں سرگرم دہشت گردوں کی کھل کر پشتپناہی کررہے ہیں بشار الجعفری نے زور دیکر کہا کہ قطر اور سعودی عرب واضح طور پر دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام غیر ملکی دہشت گردوں سے شامی شہریوں کو تحفظ دینے کی تلاش وکوشش کررہا ہے کوئي بھی حکومت اپنے شہریوں کو ہلاک نہیں کرتی۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کو بین الاقوامی عدالت میں کھڑا کیا جائےگا۔انھوں نے کہا  ک ہ سعودی عرب ایک طرف دہشت  گردو ں کو مالی معاونت فراہم کررہا ہے اور دوسری طرف امریکہ کو جنگی اخراجات ادا کررہا ہے ذرائ‏ کے مطابق سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔

News ID 1614404

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha