9 اپریل، 2012، 6:51 PM

بحرین

عبد الہادی الخواجہ کی حالت تشویشناک

عبد الہادی الخواجہ کی حالت تشویشناک

مہر نیوز- 9 اپریل 2012ء: انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کے رکن عبد الہادی الخواجہ کی حالت کافی تشویشناک ہے اور وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے اجرائی ڈائریکٹر ماری لولر نے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کے رکن عبد الہادی الخواجہ کی حالت کافی تشویشناک ہے اور وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ اس نےکہا کہ بحرینی حکام کو عبد الہادی کی خراب حالت پر کوئي توجہ نہیں ہے اس نے کہا کہ الخواجہ ممکن ہے کہ بحرین میں  گاڑیوں کے مقابلے سے پہلے ہی فوت ہوجائیں۔ واضح رہےکہ عبد الہادی نے آل خلیفہ حکومت کے سنگين جرائم کے خلاف بھوک ہڑتال کررکھی ہے اور اس کی جان کو اس وقت شدید خطرہ لاحق ہے۔  

News ID 1572774

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha