6 اپریل، 2012، 4:39 PM

بحرین

بحرین میں زہریلی گيس سے ایک خاتون شہید/ الخواجہ کی حالت تشویشناک

بحرین میں زہریلی گيس سے ایک خاتون شہید/ الخواجہ کی حالت تشویشناک

مہر نیوز- 6 اپریل 2012ء: بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ کے سکیورٹی دستوں کی طرف سے زہریلی گیس فائر کرنے کے نتیجے میں ایک بحرینی خاتون شہید ہوگئی ہیں جبکہ بھوک ہڑتال کرنے والے انسانی حقوق کے کارکن الخواجہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے الخواجہ نے بحرینی حکومت کے سنگين مظالم و جرائم کے خلاف بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ کے سکیورٹی دستوں کی طرف سے زہریلی گیس فائر کرنے کے نتیجے میں ایک خاتون خدیجہ محمد آل عباس شہید ہوگئی ہیں جبکہ بھوک ہڑتال کرنے والے انسانی حقوق کے کارکن الخواجہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے الخواجہ نے بحرینی حکومت کے سنگين مظالم و جرائم کے خلاف بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ المعامیر علاقہ میں سکیورٹی دستوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اس خاتون کے گھر میں زہریلی گيس فائرکی  جس کے نتیجے میں خاتون شہید ہوگئی ہیں، مظآہرین کو کچلنے کے لئے بحرینی سکیورٹی دستے سعودی عرب کے فوجیوں کے حمایت سے لوگوں کے گھروں میں زہریلی گیس فائر کرتے ہیں بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ کے سنگين جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب اور امریکہ آل خلیفہ کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں

News ID 1569999

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha