17 مارچ، 2012، 3:49 PM

امریکی مجرم فوجی

سولہ افغان شہریوں کو ہلاک کرنے والے امریکی فوجی کی شناخت ہوگئی

سولہ افغان شہریوں کو ہلاک کرنے والے امریکی فوجی کی شناخت ہوگئی

مہر نیوز- 17 مارچ 2012ء: بچوں اورخواتين سميت 16افغان شہريوں کو ہلاک کرنے والے امريکي فوجي اہل کار کي شناخت ظاہرہوگئي ہے امریکی فوجی کو افغانستان سے کویت کے ذریعہ امریکہ منتقل کردیا گيا ہے خلیجی عرب ریاستوں کا امیرکہ کے ساتھ تعاون اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قندھار میں بچوں اورخواتين سميت 16افغان شہريوں کو ہلاک کرنے والے امريکي فوجي اہل کار کي شناخت ظاہرہوگئي ہے امریکی فوجی کو افغانستان سے کویت کے ذریعہ امریکہ منتقل کردیا گيا ہے خلیجی عرب ریاستوں کا امیرکہ کے ساتھ تعاون اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے.ذرائع کے مطابق ايک امريکي اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کي شرط پربتاياہےکہ بے گناہ افغان شہريوں کي ہلاکت ميں ملوث امريکي فوجي کا نام رابرٹ بيلز ہے جسے امریکی رياست کنساس کے فوجي اڈے منتقل کر ديا گيا ہے تاہم ابھي اس پرفردجرم عائد نہيں کي گئي ہے.38 سال کے امريکي اسٹاف سارجنٹ بيلزکو واقعہ کے بعد افغانستان سے نکال کر کويت لے جايا گيا تھا. رابرٹ بيلزنے گزشتہ اتوار قندھارميں فوجي اڈے کے باہرگھروں ميں گھس کراندھادھند فائرنگ کرکے بچوں اورخواتين سميت سولہ افغان شہريوں کو ہلاک کردیا تھا افغان حکام نے قاتل فوجي کے خلاف افغانستان ميں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کيا تھاجسے امریکہ نے رد کردیا اور امریکی فوجی کو کویت کے ذریعہ امریکہ منتقل کردیا ۔ عرب خلیجی ریستیں امریکہ کو مسلمانوں کے خلاف تعاون فراہم کررہی ہیں اور خلیجی عرب حکام نے امریکہ کو فوجی اڈے بھی راہم کررکھےہیں یہ فوجی اڈے در حقیقت اسرائيل کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے ہیں۔

News ID 1561839

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha