مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار نيويارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندہار ميں خواتين اور بچوں سميت 16 افغان شہريوں کو قتل کرنے والے امريکي فوجي کو افغانستان سے کويت منتقل کرديا گيا ہے.امريکي وزير دفاع ليون پنيٹا کے دورہ افغانستان کے دوران افغان پارليمنٹ کے ارکان نے مذکورہ فوجي پر افغانستان ميں مقدمہ چلانے کا پرزور مطالبہ کيا تھا ليکن امريکي حکام نے اس مطالبہ کو رد کرتے ہوئے اسٹاف سارجنٹ جس کي شناخت خفيہ رکھي گئي ہے کو کويت منتقل کردياہے. امريکي حکام کے مطابق فوجي اہلکار کو کويت منتقل کرنے کا فيصلہ افغانستان ميں تعينات امريکي فوج کے کمانڈر جنرل جان ايلن نے قانوني سفارشات کي بنياد پر کيا. امریکی فوجیوں کے جرائم میں خلیجی عرب ممالک کے حکمراں شمال ہیں جو امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کئے ہوئے ہیں اور اسلام و مسلمانوں کو کمزور بنانے کے لئے امریکہ کا تعاون کررہے ہیں۔
مہر نیوز- 15 مارچ 2012ء: افغانستان کے صوبہ قندہار ميں خواتين اور بچوں سميت 16 افغان شہريوں کو قتل کرنے والے امريکي فوجي کو افغانستان سے کويت منتقل کرديا گيا ہے امریکی فوجیوں کے جرائم میں خلیجی عرب حکمراں بھی ملوث ہیں جنھوں نے اسلام اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لئے امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کررکھے ہیں.
News ID 1560762
آپ کا تبصرہ