مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان پارلیمان نے امریکی فوجی کے ہاتھوں 17 افغان بچوں، عورتوں اور مردوں کی ہلاکت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے امریکی فوجویں نے اس سے قبل افغانستان میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی عرب حکمرانوں کی نااہلی اور امریکہ کو سبز جھنڈی دکھانےکی وجہ سے امریکہ اسلام اور مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر توہین کررہا ہے ۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم امریکی فوجی پر افغان عدالت میں عوامی مقدمہ چلایا جائے۔ ہلاکتوں کا یہ واقعہ اتوار کو علی الصبح اس وقت پیش آیا تھا جب ایک امریکی فوجی نے صوبۂ قندھار میں ایک فوجی اڈے سے باہر نکل کر شہریوں پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق عرب حکمرانوں بالخصوص خلیجی ریاستوں کے عرب حکمرانوں نے امریکیوں کو مسلمانوں کے سروں پر مسلط کررکھا ہے انھوں نے مسلمانوں کی سرزمین امریکیوں کے فوجی اڈے قائم کررکھے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ کو تعاون اور اطلاعات فراہم کررہے ہیں، عرب حکمرانوں کی وجہ سے مسئلہ فلسطین حاشیہ پر چلا گیا ہےاور افغانستان نیا فلسطین بن گيا ہے افغانستان میں آئے دن افغان شہریوں کا امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قتل عام اس وقت تک جاری رہےگا جب تک خلیجی اور عرب ریاستوں میں امریکہ نواز حکمراں بر سر اقتدار رہیں گے۔ خطے سے امریکی فوج کے خاتمہ کے لئے علاقہ سے امریکہ نواز عرب حکمرانوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان ، پاکستان ، عراق ، لبنان اور فلسطین میں ہونے والے امریکی اور اسرائیلی جرائم میں خلیجی ممالک کے عرب حکمراں بھی ملوث ہیں اور وہ ان جرائم میں امریکہ اور اسرائيل کی معاونت کررہے ہیں انھوں نے امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کئے ہوئے ہیں قطر ، بحرین اور سعودی عرب ، کویت میں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں ،وہ امریکہ کو سستے داموں تیل فروخت کررہے ہیں اور اس طرح مسلمانوں کے قتل عام میں عرب حکمراں امریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں۔
امریکہ و عرب حکام
امریکی فوجیوں نےقرآن کی بے حرمتی کے بعدافغان شہریوں کا قتل عام کیا
مہر نیوز- 12 مارچ 2012ء: افغان پارلیمان نے امریکی فوجی کے ہاتھوں 17 افغان بچوں، عورتوں اور مردوں کی ہلاکت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے امریکی فوجویں نے اس سے قبل افغانستان میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی عرب حکمرانوں کی نااہلی اور امریکہ کو سبز جھنڈی دکھانےکی وجہ سے امریکہ اسلام اور مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر توہین کررہا ہے ۔
News ID 1558592
آپ کا تبصرہ