10 جنوری، 2012، 10:50 PM

بشار الاسد

بیرونی قوتیں شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہی ہیں

بیرونی قوتیں شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہی ہیں

مہر نیوز-10 جنوری 2012ء: شام کےصدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہیں اور یہ بات سب پر عیاں ہے کہ دہشت گردوں کو بیرونی امداد حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی خبررساں ایجنسی سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کےصدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہیں اور یہ بات سب پر عیاں ہے کہ دہشت گردوں کو بیرونی امداد حاصل ہے۔ صدر اسد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں اس سال انتخابات کرائے جا سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے تنبیہ کی کہ ملک میں جاری دہشت گردی کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ دمشق یونیورسٹی سے براہ راست نشر ہونے والے خطاب میں صدر اسد نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی قوتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو کہ انھیں گزشتہ کئی دہائیوں سے حاصل تھا اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب دہشت گردی سے سختی سے نمٹا جائے۔انھوں نے کہا کہ حکومت ان عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برت سکتی جو بیرونی قوّتوں کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔

News ID 1506799

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha