مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی دس روزہ بحری مشقوں کا سلسلہ جاری ہے ان مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز پر دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ خلیج فارس ۔ خلیج عدن اور بحر ہند میں 2 ملین کلو مربع میٹر علاقہ میں یہ مشقیں جاری ہیں جو ایرانی بحریہ کی عظيم کا طاقت کا مظہر ہیں ان مشقوں سے جہاں ایرانی بحریہ نے اپنی توانائیوں کا عملی ثبوت پیش کیا ہےوہیں ان مشقوں نے مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کو متعجب اور حیرت میں ڈآل دیا ہے کیونکہ ایرانی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ایران کے مفادات کو کسی طاقت نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ایرانی بحریہ اس کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی کرےگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے دس روزہ جنگی مشقوں کے دوران دور تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز میں جاری مشقوں کے دوران اگلے چند دنوں میں زمین سے سمندر ، سمندر سے سمندر اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کرےگی۔

ایران کے خلاف تیل کی پابندی عائد کرنے والے ممالک پر ایرانی بحریہ نے واضح کردیا ہے کہ اگر ایران کے تیل کے خلاف کسی نے کوئي غلط اقدام کرنے کی کوشش کی تو انھیں بھی آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ نہیں ملےگا اور ایرانی بحریہ تین کے اس راستے کو بند کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔
آپ کا تبصرہ