31 دسمبر، 2011، 3:27 PM

عائشہ قذافی

عائشہ قذافی نے اسرائیل سے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے

عائشہ قذافی نے اسرائیل سے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے

مہر نیوز-31 دسمبر 2011ء:لیبیا کے سابق ڈکٹیٹرمقتول رہنما کرنل معمر قذافی کی بیٹی عائشہ قذافی نے اسرائیلی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم سائٹ کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے سابق ڈکٹیٹرمقتول رہنما کرنل معمر قذافی کی بیٹی عائشہ قذافی نے اسرائیلی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔ عائشہ قذافی نے تل ابیب کے اعلی سیاسی عہدیداران سے انہیں اسرائیل میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔

اسرائیلی سیٹلائٹ چینل کے مطابق عائشہ قذافی نےاسرائیل سے سیاسی پناہ طلب کرنے کے لیے سابق امریکی اٹارنی نک کا فمین کی خدمات حاصل کی ہیں۔ عائشہ قذافی کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اسرائیل کو اپنے لیے سب سے محفوظ ملک سمجھتی ہیں۔ذرائع کے مطابق عائشہ قذافی نے یورپ میں اپنے دوستوں کو بتایا تھا کہ وہ صرف اسرائيل میں محفوظ رہ سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اکثر عرب حکمرانوں اور ان کے بچوں کے اسرائيل سے گہرے تعلقات ہیں۔

News ID 1497557

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha