19 دسمبر، 2011، 4:49 PM

اسرائیلی فوجی کے بدلے مزید 500 فلسطینی قیدی رہا

اسرائیلی فوجی کے بدلے مزید 500 فلسطینی قیدی رہا

مہر نیوز-19دسمبر 2011ء: ایک اسرائیلی فوجی کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے مزید پانچ سو پچاس فلسطینی قیدیوں رہا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے قیدیوں کے معاہدے کی روشنی میں ایک اسرائیلی فوجی کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے مزید پانچ سو پچاس فلسطینی قیدیوں رہا کردیا ہے۔ پانچ سال پہلے قید ہوئے گیلاد شالت کے بدلے اسرائیلی حکومت کو معاہدے کے تحت ایک ہزارستائیس فلسطینی قیدی آزاد کرنا پڑے۔آزاد فلسطینی قیدیوں کا قافلہ جب راملہ پہنچا تو ہزاروں فلسطینیوں نے پر جوش استقبال کیا۔ بارڈر پر جشن کا سماں تھا اور لوگ خوشی سے جھوم رہے تھے۔ رہائی قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے ذریعے ہوئی جس کے تحت اسرائیل نے چار سو ستتر فلسطینی قیدی 18 اکتوبر کو رہا کیے تھے، فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے پانچ سال اپنی قید میں رکھنے کے بعد اسرائیلی فوجی گیلاد شالت کواکتوبرمیں رہا کیا تھا، گیلاد شالت 2006 میں سرحد پر ہونے والی ایک جھڑپ میں پکڑا گیا تھا۔ اسرائیل کی جیلوں میں تقریباً چھ ہزار سے زائد فلسطینی قید موجود ہیں۔

News ID 1488038

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha