11 دسمبر، 2011، 3:48 PM

بشار اسد

سعودی عرب اور کویت بھی فتنہ کی آگ کے شعلوں میں جلیں گے

سعودی عرب اور کویت  بھی فتنہ کی آگ کے شعلوں  میں جلیں گے

مہر نیوز-11دسمبر 2011ء: شامی ذرائع کے مطابق شام کے صدربشار اسد نے کویتی اخبار کے ساتھ گفتگو میں نئے سال کی آمد سے قبل اپنی ایک اہم خطاب کے بارے میں خـبر دی ہے جس میں شام کے خلاف سعودی عرب ، قطر اور عرب لیگ کے منفی کردار کو فاش کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نئے س ال سے قبل ایک اہم خطاب کریں گے جس میں شام کے بارے میں عرب لیگ کے منفی کردار کا پردہ فاش کریں گے اور سعودی عرب و قطر کی جانب سے امریکہ کی حامیت اور تعاون کے بارے میں عرب عوام کو آگاہ کریں گے۔ اس خطاب میں شامی صدر شام کے شہر حمص میں  دہشت گردی کو مدد فراہم کرنے اور عوام کا قتل عام کرنے کے سلسلے میں امریکہ ، اسرائيل اور سعودی عرب و قطر کی مشترکہ کوششوں سے بھی پردہ اٹھایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق شام کے صدر نے شیعہ اور سنی عملاء سے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں جاری فتنہ کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت کی مدد کریں۔ شامی صدر کا کہنا ہے کہ فتنہ کے شعلے صرف شام تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ فتنے کے شعلے سعودی عرب اور کویت  کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ ذرائع کے مطابق شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ ، اسرائیل ، سعودی عرب اور قطر کی وسیع کوششوں کے باوجود شام میں حکومت کا کنٹرول مضبوط ہے اور شامی عوام کی اکثریت شامی صدر کے ہمراہ ہیں۔

News ID 1480844

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha