خبر رساں ايجنسي مہر نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے خبر دي ہے كہ فلسطيني اہم صدارتي اميدوار مصطفے? برغوثي كو اسرائيلي پوليس نے قدس ميں گرفتار كيا ہے
فلسطين ميں صدارتي انتخابات كے ليے اميدواروں كي مہم اختتام كو پہنچ چكي ہے ـ اب فلسطيني عوام اتوار كو اپنے آئندہ صدر كا انتخاب كريں گے ـ انتخابي مہم كا اختتام اس طرح ہوا كہ ايك فلسطيني رہنما اور اہم صدارتي اميدوار مصطفے? برغوثي كو اسرائيلي پوليس نے اس مہم كے دوران حراست ميں لے ليے ـ
برغوثي كو اس وقت حراست ميں ليا گيا جب وہ مسجدِ العقصي? ميں نماز جمعہ كي ادائيگي كے ليے جا رہے تھے ـ
اسرائيلي پوليس كے ايك ترجمان كا كہنا ہے كہ برعوثي نے اس سمجھوتے كي خلاف ورزي كي ہے جس كے تحت وہ مسجدِ العقصي? كے احاطے ميں داخل نہيں ہو سكتے تھے ـ وہ خود بھي جانتے ہيں كہ بيت المقدس نماز پڑھنے كي جگہ ہے نہ تبليغ كرنے كي ، اسرائيلي ترجمان نے كہا ـ
يہ بات قابل ذكر ہے كہ اسرائيل پوليس نے مروان البرغوثي كو 27 دسمبر اسي جگہ پانچ گھٹوں كيلے حراست ميں ليا تھا _
آپ کا تبصرہ