مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور یورپی یونین کے درمیان میزائل دفاعی نظام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔نیٹو میں روس کے مستقل نمائندے دمتری راگوزین نے کہا ہےکہ میزائل سسٹم کے بارے میں مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں، دونوں فریقوں نے اسے سلسلے میں کسی پیشرفت کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل روسی صدر کے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں یورپ میں میزائل نظام سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ روس نیٹو کے میزائل سسٹم کا مخالف ہے کیونکہ اس سے روس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو اس بات کی واضح ضمانت چاہتا ہے کہ یہ میزائل سسٹم روس کے خلاف استعمال نہیں ہو گا۔
مہر نیوز- 9اکتوبر2011ء: روس اور یورپی یونین کے درمیان میزائل دفاعی نظام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
News ID 1428545
آپ کا تبصرہ