مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک دینی مرجع آیت اللہ نوری ہمدانی نے بحرینی حکام کے نام اپنے ایک خط میں بحرینی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے بحرین کے ممتاز مجاہد اورعالم دین شیخ عیسی احمد قاسم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے بحرین میں مسلمانوں کے قتل عام ، عورتوں اور بچوں پر ہونے والے مظالم نیز قرآن مجید اور مسجدوں کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکام کو دیگر عرب ممالک کے حکام کی سرنوشت اور سرانجام سے عبرت حاصل کرنی چاہیے اور بحرینی عوام کے بنیادی حقوق پامال کرنے سے احتناب کرنا چاہیے۔
مہر نیوز- 9ستمبر 2011ء: ایران کے ایک دینی مرجع نے بحرینی حکام کے نام اپنے ایک خط میں بحرینی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے بحرین کے ممتاز مجاہد اورعالم دین شیخ عیسی احمد قاسم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1403182
آپ کا تبصرہ