16 دسمبر، 2004، 12:21 AM

15 دسمبر: كربلا ميں دھماكہ

حرم امام حسين عليہ السلام كے سامنے بم دھماكہ، نو شھيد، آيت اللہ سيستاني كا نمائندہ زخمي

حرم امام حسين عليہ السلام كے سامنے آج مغرب كے نزديك بم دھماكہ سے سات نماز گزار شھيد اور كئ زخمي جن ميں آيت اللہ سيستاني كا نمائندہ كربلائي بھي شامل ہے

خبر رساں ايجنسي مہر :كربلا معلاي ميں حضرت امام حسين كے روضے كے دروازے كے قريب اس وقت دھماكہ ہوا جب لوگ حرم ميں آيت اللہ العظمي سيستاني كے نمائندہ شيخ كربلائي كي امامت ميں نمازِ مغرب كي ادائيگي كے ليے جمع ہورہے تھے ـ

العالم ٹي وي كے مطابق زخمي ہونے والوں ميں آيت اللہ العظمي سيستاني كے نمائندہ شيخ عبدالمہدي الكربلائي شامل ہيں ـ

**FILE PHOTO** An Iraqi Muslim sheikh passes in front of the holy Imam Hussein shrine in Karbala, Iraq, some 108 kilometers (97 miles) southwest of Baghdad Tuesday, July 9, 2002. A bomb exploded at the gate of the revered Shiite shrine Wednesday, killing seven people in an apparent attempt to kill an aide to Iraq's top Shiite cleric Grand Ayatollah Ali al-Sistani. (AP Photo/Hussein Malla)

سركاري بيان كے مطابق يہ دھماكہ ايسے عناصر كي كارستاني ہے جو شيعہ سني تفريق پيدا كركے آئندہ ماہ كے انتخابات كو درہم برہم كرنا چاہتے ہيں ـ

عراق كي عبوري حكومت نے تيس جنوري كو انتخابات كرانے كا فيصلہ كيا ہے جس كے ليے انتخابي مہم آج ہي شروع ہوئي ہے ـ

 

News ID 139491

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha