غیرایرانی طلاب کا تہران میںسعودی عرب کے سفارتخانہ پر احتجاجی  مظاہرہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم غیر ایرانی طلاب نے آج تہران میں بحرینی عوام کی حمایت اور سعودی اور بحرینی حکومتوں کی بربریت کے خلاف سعودی عرب کے سفارتخانہ پراحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم غیر ایرانی طلاب نے آج تہران میں بحرینی عوام کی حمایت اور سعودی اور بحرینی حکومتوں کی بربریت کے خلاف سعودی عرب کے سفارتخانہ پراحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ، اسرائیل مردہ باد ، آل خلیفہ مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعرے لگائے تیس ممالک کےغیر ایرانی طلاب نے سعودی عرب کی بحرین میں فوجی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی فوجیوں کے بحرین سے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ اور بحرینی مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1284085

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =