عراقی عوام نے سعودی عرب کی اجناس کا بائکاٹ کردیا ہے

سعودی عرب اور بحرین کی حکومتوں کی طرف سے بحرین کے مظلوم اور نہتے عوام کے قتل عام پر احتجاج کرتے ہوئےعراقی عوام نے سعودی عرب کی اجناس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کی حکومتوں کی طرف سے  بحرین کے مظلوم اور نہتے عوام کے قتل عام پر احتجاج کرتے ہوئےعراقی عوام نے سعودی عرب کی اجناس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ بصرہ میں صوبائی کونسل ک ےرکن نے کہا ہے کہ بصرہ کی کونسل میں متفقہ طور پر سعودی اجناس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ہاشم لعیبی نے آکا نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ عراقی عوام نے بحرینی عوام کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اورعراقی عوام بحرین میں سعودی عرب کی طرف سے فوجی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اس نے کہا کہ ہم نے بحرین میں سعودی عرب کی مداخلت اور نہتے عوام کو سعودی عرب کی طرف سے کچلنے کے خلاف سعودی اشیاء کا بائیکاٹ کیا ہے اور ہم دنیا کے تمام حریت پسندوں کے ساتھ ملکر بحرین کے عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور امریکہ اور اسرائیل نواز آل سعود اور آل خلیفہ کی بحرینی عوام کے خلاف  سفاکی اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

News Code 1278948

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =